بیان کے ایک حصے میں کہا گيا ہے:
بسمالله الرحمن الرحیم
فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَا یَسْتَخِفَّنَّکَ الَّذِینَ لَا یُوقِنُونَ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ غزہ پٹی میں جنگ بندی پر جو پوری تاریخ میں سب سے بڑی نسل کشی کے سامنے فلسطین و غزہ کے عوام کی بے مثال استقامت کا نتیجہ ہے مبارک باد پیش کرتی ہے۔
15 ماہ سے زائد عرصے سے، غاصب اور نسل کشی کرنے والی اسرائیلی حکومت تمام بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسانیت کے خلاف وحشیانہ انداز میں جرائم کا سلسلہ جاری رکھا جو در اصل سامراجی طاقتوں کی خاموشی کے سائے میں 8 عشرے قبل شروع ہوا تھا ۔
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے ساتھ ہی عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ باریک بینی اور حساسیت کے ساتھ ، غرب اردن میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے مسجد الاقصی کی مسلسل بے حرمتی پر توجہ دے اور پورے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی سرکشی کے موثر اور سنجیدگی کے ساتھ سد باب کرنے کے ساتھ ہی بد ترین جرائم کے ارتکاب کی وجہ سے صیہونی حکام کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کے حالات سازگار بنائے ۔