جمعرات کو پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کے تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق، شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جنگ بندی ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس پر بالآخر اتفاق ہو گیا اور پاکستان جنگ بندی پر عمل درآمد کا پرزور مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: میں اور پاکستانی عوام صیہونی حکومت کی جارحیت میں اپنی جانیں گنوانے والے دسیوں ہزار فلسطینی شہداء اور غزہ کے عوام کی قربانیوں کے احترام میں ان کے ساتھ کھڑے ہيں۔
بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم پر زور دیتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا: "یہ ضروری ہے کہ غزہ اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں فوری انسانی امداد بحال کی جائے۔ "
پاکستان کی وزارت خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فوری طور پر معاہدے پر مکمل در آمد کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ موجودہ معاہدہ، ایک مستقل جنگ بندی کے معاہدے اور فلسطینیوں کے لئے امداد میں اضافے کا باعث بنے گا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی نے زور دیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی وجہ سے غیر معمولی طور پر جانی و مالی نقصانات اور لاکھوں بے گناہ فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی توسیع پسندی سے پورے علاقے میں عدم استحکام پھیل گیا ہے۔
واضح رہے قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے بدھ کی رات (15 جنوری 2025) ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم مصر اور امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے یہ معاہدہ ممکن ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کرلیا پاکستان کی وزارت خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فوری طور پر معاہدے پر مکمل در آمد کا مطالبہ کیا ہے۔