فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنین کیمپ میں ایک مقام پر بمباری کی ہے۔ ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق امدادی کارکنوں نے بمباری کے مقام سے پانچ شہداء کی میتوں اور دو زخمیوں کو جنین اسٹیٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
مذکورہ پانچ فلسطینی شہریوں کی شہادت کے بعد مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔
صیہونی فوج نے اس سے قبل جنین کیمپ کے ایک مکان پر بمباری کرکے چھ فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا تھا۔
ادھر فلسطین ٹوڈے کے مطابق غزہ شہر کے شیخ رضوان محلے میں سعید صیام مسجد کے قریب ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کی وحشیانیہ بمباری کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مغربی کنارے کے جنین کیمپ اور غزہ کے شیخ رضوان محلے پر اسرائیلی فوج کے حملے امریکہ، قطر اور مصر کی جانب سے اس اعلان کے بعد ہوئے کہ اسرائیلی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا گیا ہے۔