تہران- ارنا- صدر کے اسٹریٹجک معاون نے کہا: کیلیفورنیا کی تلخ تصویریں غزہ میں تباہ شدہ گھروں، اسکولوں اور اسپتالوں کی یاد تازہ کرتی ہیں۔

محمد جواد ظریف نے ایکس پر اپنے ذاتی صفحے پر لکھا: کیلیفورنیا کے باشندوں کے لیے ہمدردی جو کہ قدرت کے قہر میں اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں،  ایک انسانی  جذبہ  ہے  خاص طور پر اس لئے بھی کہ وہاں کے بہت سے لوگوں نے غزہ کے لوگوں کی حمایت کی ہے ، جنہوں نے اسرائیل کی بربریت سے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کا شہر لاس اینجلس ، شدید سردی کے درمیان اور سردیوں کے موسم کے آغاز میں تین روز سے لگی بے قابو آگ کی لپیٹ میں ہے جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا  ہے۔

خبروں کے مطابق اب تک ہزاروں فائر فائٹرز بحرالکاہل کے ساحل سے لے کر پاساڈینا تک پانچ مقامات پر  لگنے والی آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی آتش زدگی جاری رہے گی۔