اسماعیل بقائی نے اس انتخاب کو لبنانی عوام، سیاسی گروہوں اور دھڑوں کے لیے کامیابی قرار دیتے ہوئے لبنان کی ترقی و پیشرفت کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ اس اتحاد کے نتیجے میں لبنان اقتصاد اور دیگر شعبوں میں بحالی کا راستہ طے اور قومی اتحاد اور ارضی سالمیت کو یقینی بناتے ہوئے صیہونیوں کے جارحانہ رویے کا سد باب کے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے لبنان کی حکومت کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات میں فروغ پر مبنی ایران کی تیاری کا اعلان کیا۔
انہوں نے "جوزف عون" کو بھی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان کی پارلیمان نے جمعرات 9 جنوری 2025 کو دو بار ووٹنگ کے بعد 99 ووٹوں سے جوزف عون کو صدر کے طور پر منتخب کرلیا۔
اس سے قبل لبنان میں 4 بار فوج کے سربراہ کو ملک کی صدارت کا عہدہ دیا جا چکا ہے۔