محمد اسلامی نے منگل کے روز پارلیمانی کمیشن کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا کہ ملک کے جنوبی ساحلوں اور بوشہر، خوزستان، ہرمزگان ، سیستان اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ شمالی صوبہ گلستان میں بھی ایٹمی پاور پلانٹس کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ اس وقت ملک میں پاک توانائی کی پیداوار کے لحاظ سے سب سے بڑا منصوبہ شمار ہوتا ہے جس میں آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔
محمد اسلامی نے کہا کہ ساتویں ترقیاتی منصوبے میں ایٹمی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں تین گنا اضافے کا ہدف دیا گیا ہے جس کے تحت بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ نمبر 2 اور 3 کی تعمیر پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔