بوشہر/ ارنا- صدر مسعود پزشکیان نے اپنے دورہ بوشہر کے موقع پر اس شہر میں واقع ایٹمی بجلی گھر کا معائنہ کیا اور اس پاورپلانٹ کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تعمیر کا حکم جاری کردیا۔
محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ 2 اور 3 کی تعمیر دن رات جاری ہے اور آئندہ پندرہ برس کے اندر ملک میں ایٹمی بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔