پیر کے روز ، ایک پریس کانفرنس میں، میجر جنرل علی محمد نایینی نے کہا کہ ہم کسی بھی پیمانے پر بڑی اور پیچیدہ جنگ کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "ہم صیہونیوں کے خلاف آپریشن کے احکامات کے لئے تیار ہیں۔"
جنرل نائینی نے کہا: " وعدہ صادق" آپریشن ہماری ناقابل تسخیر طاقت کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے۔
انہوں نے کہا: "دشمن جانتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے آسمان ہمارے لیے کھلے اور بے دفاع ہیں، اور ہم اس سے کئی گنا زیادہ صحیح طریقےاور رفتار کے ساتھ تباہ کن انداز میں کارروائي کر سکتے ہيں۔
انہوں نے کہا: " ہماری اسلحہ جاتی اور میزائل طاقت میں مقدار، مہارت اور ڈیزائن کے لحاظ سے روز بروز ترقی ہو رہی ہے لیکن دشمن نے موجودہ تبدیلیوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی کمزوری کے طور پر پیش کرنے کے لیے ایک پروپگنڈہ شروع کیا گیا ہے۔