تہران یونیورسٹی کے جیومورفولوجی کے پی ایچ ڈی کے طالب علم خبات امانی اور تہران یونیورسٹی کی جغرافیہ فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر موسی حسینی کے مضمون نے بحیرہ روم میں پانی کے مسائل پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں کانفرنس کے طلبہ کے شعبے میں بہترین مقالے کا اعزاز حاصل کیا۔
بحیرہ روم کے ممالک میں پانی کے مسائل پر بین الاقوامی علمی کانفرنس / ڈبلیو پی ایم سی،میں جو سن 2021 سے ہر سال منعقد کی جا رہی ہے، دنیا کے بنجر اور نیم بنجر علاقوں میں، خاص طور پر بحیرہ روم کے خطے میں ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کی راہوں پر غور کیا جاتا ہے۔ اس سال یہ کانفرنس 11 سے 13 دسمبر تک نیکوسیا میں منعقد ہوئی۔