تہران/ ارنا- فلسطین کی استقامتی تنظیم، حماس نے ہفتے کے روز غرب اردن میں صیہونی آبادکاروں پر گولی چلانے کو، غزہ کے حالات پر فلسطینیوں کا فطری ردعمل قرار دیا۔

حماس نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونیوں پر ایسے وار کیے جائیں گے جو کہ انتہائی دردناک ہوں گے۔

حماس نے زور دیکر کہا کہ غرب اردن میں صیہونی غاصبوں کے خلاف کارروائیوں میں شدت آرہی ہے اور صیہونیوں کو کسی بھی جگہ چین کی سانس لینے نہیں دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل اسرائیل کے چینل 14 نے رپورٹ دی کہ کئی مسلح افراد نے غرب اردن کے ضلع نابلس کے مضافات میں صیہونی آبادکاروں پر گولی چلائی ہے۔

صیہونی ذرائع اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور معلومات کو چھپا رہے ہیں۔