تہران/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے روابط عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں مسلح افواج کی مشترکہ اور ہائبرڈ مشقیں ملک کے مختلف بری اور بحری علاقوں میں منعقد ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس، دفاعی اور وارفیئر دستے دشمنوں کی نئی سازشوں کو بے اثر کرنے کے لیے خصوصی مشقیں انجام دیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ دفاع اور حملہ کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ اور نئے فوجی وسائل کو آزمانا ان مشقوں کے اہداف میں شامل ہے۔

یہ مشقیں ایران کے مختلف ریگستانی اور پہاڑی علاقوں اور جنگلوں سمیت خلیج فارس میں منعقد ہوں گی۔

ایران اور غیرملکی ذرائع ابلاغ بھی ان فوجی مشقوں کو کوریج دیں گے۔