اٹلی کی جانب سے ایرانی شہری محمد عابدینی کی مسلسل حراست کے بعد تہران میں اطالوی سفیر پاؤلا ایمدی کو مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل مجید نیلی احمدآبادی نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔
اس طلبی کے دوران وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایرانی شہری عابدینی کی گرفتاری ایک غیر قانونی عمل ہے جو امریکی حکومت کی درخواست پر اور سیاسی و دشمنانہ عزائم کے مطابق کیا گیا۔ اس سے نہ صرف ایران و اٹلی کے درمیان دیرینہ تعلقات کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ یہ انسانی حقوق کے اصولوں سمیت تمام بین الاقوامی قوانین کے کی بھی خلاف ورزی ہے اور اسے جبری حراست کی ایک شکل سمجھا جا سکتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے اٹلی سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی یرغمال بنانے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے مسٹر عابدینی کی رہائی کے لئے ضروری مقدمات فراہم کرے اور امریکہ کو تہران روم تعلقات کو نقصان پہنچانے کا موقع نہ دے۔
اس موقع پر اطالوی سفیر نے کہا کہ وہ اس معاملے کو روم میں ملک کی وزارت خارجہ تک پہنچائیں گی۔