ارنا کی جمعہ کی صبح کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل رام اللہ شہر کے مغرب میں واقع مودیعین نامی فوجی اڈے پر گرا ہے۔
صیہونی فوج نے یمنی میزائل کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک میزائل اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوا جیسے روکنے کی کوشش کئی گئی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
صیہونی ٹیلی ویژن کے مطابق پناہ گاہوں میں بھاگتے ہوئے 12 آباد کار زخمی ہوئے اور 9 دیگر کو خوف کے باعث اسپتالوں میں بھرتی کرنا پڑا۔
میزائیل حملے سے ایک گھنٹہ قبل میڈیا ذرائع نے خبر دی تھی کہ مقبوضہ بیت المقدس ، تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بین گورین ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل اور پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔