انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت کوئی پیش گوئی نہیں کرنا چاہتے اور جس طرح پہلے بھی بتا چکے ہیں یہ مذاکرات نہیں بلکہ گفتگو ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اس دوران مذاکرات کے ڈھانچے اور طریقے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس پر بات چیت ہوگی۔
انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس فورس کے شہید کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے کیس کے بارے میں بھی بتایا کہ مختلف ممالک کے عہدے داروں کو بین الاقوامی دوروں کے موقع پر سیاسی استثنا حاصل ہوتا ہے جس کی ہر دل عزیز قاسم سلیمانی کو شہید کرکے خلاف ورزی کی گئی ہے۔
نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ اس کیس کے سلسلے میں عالمی سطح پر قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور عراق کے عدالتی نظام نے بھی وسیع تحقیقات کی ہیں جس کا نتیجہ جلد منظر عام پر آئے گا۔