تہران-ارنا- یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہمارے میزائل یونٹ نے مقبوضہ یافا اور جنوبی بیت المقدس کے پر دو میزائل داغے ہیں۔

بریگیڈيئر جنرل یحیی سریع کے مطابق پہلی کارروائی میں بن گوریون ہوائی اڈے کو ہائپر سونک فلسطین 2 میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

 یمنی مسلح افواج کے ترجمان  کے مطابق دوسری کارروائی میں ہم نے جنوبی مقبوضہ بیت المقدس میں ایک پاور پلانٹ کو ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

دونوں میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان  نے کہا کہ اسی دوران یمنی بحریہ اور ڈرونز نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومین کو بڑی تعداد میں ڈرونز اور کروز میزائلوں سے اس وقت  نشانہ بنایا جب امریکی فوج یمن پر حملے کی تیاری کر رہی تھی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ  یہ آپریشن بھی کامیاب رہا اور یمن پر امریکی حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے ہر قسم کی جارحیت سے مقابلے کے لئے آمادگی بڑھا لی ہے۔