اجراء کی تاریخ: 29 دسمبر 2024 - 15:10

تہران (ارنا) روسی وزیر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ روس اور ایران کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری کا معاہد دستخط کے لیے تیار ہے کہا کہ یہ ایک جامع اور تفصیلی معاہدہ ہے اور اس میں علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا معاہدہ دستخط کے لیے تیار ہے، تاہم شام کی صورتحال کے پیش نظر اس میں تبدیلی یا ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ بہت تفصیلی اور مکمل ہے اور علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے مفادات میں باہمی روابط کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

معاہدے میں ماسکو اور تہران کی سلامتی، دفاع، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور بہت سے دوسرے مشترکہ چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کے شعبوں میں مزید قریبی تعاون کے طریقہ کار بھی شامل ہیں۔