تہران (ارنا) صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے شہروں قنطرہ اور طیبہ پر حملے کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد مکانات کو آگ لگا دی۔

لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور لبنانی علاقوں میں دراندازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کی طرف سے طویل مدتی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور لبنان کی ارضی سالمیت اور اس کے شہریوں پر حملے کے تسلسل میں اسرائیل کے جارح فوجیوں نے 28 دسمبر 2024 کو "قنطرہ" اور "طیبہ مرجعیون" کے علاقوں میں گھس کر متعدد رہائشی مکانات کو آگ لگا دی۔                        

لبنانی فوج نے مزید کہا کہ لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کی عارضی امن فوج (UNIFIL) کا مشترکہ گشتی یونٹ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے 5 رکنی کمیٹی کے تعاون کے ساتھ حملے کے مقام پر گیا۔