تہران (ارنا) فلسطینی مزاحمت کی سیکورٹی ایجنسی نے غزہ کے ایک اسپتال سے صیہونی حکومت کے جاسوسی کے آلات دریافت کر کے اپنی تحویل میں لے لیے۔

فلسطینی آن لائن کے مطابق صہیونی دشمن ان آلات کے ذریعے فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

الحارث ٹیلیگرام چینل کے مطابق ایک فلسطینی شہری نے حماس کے سیکورٹی ادارے کو اطلاع دی تھی کہ غزہ شہر کے ایک اسپتال پر صیہونی فوج کے حملے بعد ملبے کے درمیان پڑی ایک اینٹ غیر معمولی شکل کی حامل ہے۔

حماس کی سیکورٹی ایجنسی کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد ہماری ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مذکورہ اینٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ابتدائي تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس کے اندر جاسوسی کے آلات نصب ہیں۔

مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ اس اینٹ کے اندر فوٹو گرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ کے آلات نصب تھے اور یہ آلات ہسپتال کے آس پاس کے دیگر علاقوں کی جاسوسی آلات سے منسلک تھے۔