تہران/ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیرل شہرام ایرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اپنی صلاحیتوں کو بحر اوقیانوس اور بحر الکابل میں اپنے ہی نوجوانوں کے ہاتھوں بنائے گئے جہازوں کو بھیج کر ثابت کردیا ہے۔

انہوں نے "دنا" نام کے ڈسٹرائر جنگی جہاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران انتہائی پیچیدہ ٹیکنالوجی والی صنعتی مراکز اور وسائل کی تعمیر کر رہا ہے۔

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ مشکل تو دور کی بات ہے، اب پیچیدہ ٹیکنالوجی والے جہازوں کو بنانا ہمارے ماہرین کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے۔

بحریہ کے کمانڈر ان چیف نے کہا کہ اس سرزمین کے انقلابی نوجوانوں نے ایسا کام کر دکھایا کہ ہم شہیدوں کے سامنے اپنا سر فخر سے بلند کرسکتے ہیں۔