تہران (ارنا) یمنی حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ صنعاء پر حملے کے بعد بحیرہ احمر میں امریکی لڑاکا طیارے کا مار گرایا جانا کوئی اتفاقی حادثہ نہیں، بلکہ یہ واقعہ یمنی عوام کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

 ھاشم احمد عبدالرحمن شرف الدین نے سباء نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کا یمن سے دور بھاگنا، جو ہماری مسلح افواج کے حملوں کا نتیجہ ہے، ہر اس شخص کے لیے پیغام ہے جو یمن کے لوگوں پر حملہ کرنے کا سوچ رہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ (اللہ تعالیٰ کے فضل سے) امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی عبوری حکومت کے خلاف ہماری پے در پے فتوحات نے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ یمنی عوام کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

ھاشم شرف الدین نے کہا کہ یمنی عوام کے دل ملک کی مسلح افواج کی بے مثال کارروائیوں سے خوشی سے لبریز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کی قیادت میں ہم اپنے دفاع کو جاری رکھیں گے اور اپنی زمین، وقار اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہیں۔