تہران (ارنا) صیہونی فوج اور سیکورٹی ذرائع نے یمن میں انصار اللہ کی طرف سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے یا مار گرانے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے اور ساتھ ہی صیہونی فضائیہ نے اپنے فضائی دفاعی نظام میں خامیوں کا انکشاف کیا ہے۔

صہیونی فوجی ماہر رون بن یشای نے اعتراف کیا کہ تل ابیب کو نشانہ بنانے والا میزائل ایسی جگہ سے داغا گیا جس کا کھوج لگانے میں اسرائیلی دفاعی نظام ناکام رہا، یا اس میں ایسا وار ہیڈ تھا جو ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے اپنا راستہ بدلتا ہے۔

اس صہیونی ماہر نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اس سوال کا جواب ضروری ہے کہ فضائی دفاعی نظام میزائل کو روکنے اور اسے مار گرانے میں کیوں ناکام رہا؟

بن یشای نے مزید کہا کہ اسرائیل کی ایک کے بعد ایک ناکامی کے پیچھے دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ میزائل کو روکنے اور اسے مار گرانے میں اسرائیل کی ناکامی اسرائیلی فضائی دفاعی نظام (شہری و فوجی مراکز) میں خطرناک مشکلات کو ظاہر کرتی ہے۔