پاکستان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک صلاحیتیں دفاع اور جنوبی ایشیاء میں امن کے تحفظ کے لیے ہیں، پاکستان اپنے قابلِ بھروسہ کم از کم دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہو گا۔
پاکستان کی ترجمان وزارت خارجہ نے اس بارے میں کہا ہے کہ سن 2012 سے امریکی عہدے داروں نے اس موضوع پر بات کرنا شروع کی تھی جس پر پاکستان کی مختلف حکومتوں، قیادت اور عہدیداروں نے وقتاً فوقتاً ان کے بقول ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
ممتاز زہرا نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے تعلقات کے لیے بڑی قربانیاں پیش کی ہیں لیکن علاقے میں امریکی پالیسیوں کے نتائج کی زد میں آرہا ہے۔