تہران - ارنا - ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ڈی-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات  کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج بروز بدھ  کو قاہرہ میں ڈی-8 کے سربراہی اجلاس سے پہلے ملاقات کی ہے۔