صیہونی چینل 14 کے مطابق، تل ابیب اور اس کے اطراف دسیوں صیہونی آبادیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
یمن سے مارے جانے والے متعدد میزائل حملوں کے بعد، سائرن کی مسلسل آوازیں سنائی دی گئیں۔
اس بیچ صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایک میزائل کو مارا گیا ہے۔
آخری اطلاع تک بن گوریون ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔
ایک صیہونی فوجی ذریعے نے دعوی کیا ہے کہ تل ابیب یمن پر بھاری حملے کرنے کی تیار کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کی فوج نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے جواب میں دسیوں بار تل ابیب اور دیگر مقبوضہ سرزمینوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔