تہران- ارنا- فلسطینی انتظامیہ سے وابستہ ایک میڈیا سینٹر نے ہفتے کی رات بتایا ہے کہ محمد جبر القریناوی کی شہادت کے ساتھ جنگ ​​کے آغاز سےغزہ پٹی میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 195 ہو گئ ہے۔

غزہ پٹی میں فلسطینی  انتظامیہ کے انفارمیشن آفس نے غزہ پٹی میں فلسطینی صحافیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا کے ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں اور میڈیا اہلکاروں کے خلاف  صیہونی حکومت کے ٹارگٹڈ جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

فلسطینی انتظامیہ  کے انفارمیشن آفس نے  غزہ پٹی میں نسل کسی کا ذمہ دار صیہونی حکومت، امریکہ اور برطانیہ، جرمنی اور فرانس  جیسے صیہونی حکومت کے حامیوں کو قرار دیا ہے۔