تہران - ارنا - فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے اور غزہ میں اس علاقے پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 40 44,875 ہو گئی ہے۔

 غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا: "غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے حملے کے 434ویں دن، اسرائیلی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے مزید تین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔"

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ ان جرائم میں 40 فلسطینی شہید اور 98 زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا: "اس طرح گذشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ میں شہداء کی تعداد 44,875 اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 106,454 ہوگئی ہے۔"