کیش (ارنا) ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے سیمرغ سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی اسپیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ڈیزائن کیا گیا سامان آربیٹل ٹرانسفر بلاک، سیٹلائٹ کو 300 کلومیٹر سے 7000 کلومیٹر تک کی اونچائی پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

IRNA کے مطابق، حماد حسینی مونس نے 12ویں کیش ایئر اینڈ اسپیس انڈسٹری ایگزیبیشن کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں، ان بلاکس کے مختلف ورژن ایک سے زیادہ سیٹلائٹس کو مختلف آربیٹل رینج میں انجیکٹ  کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

سریر سیٹلائٹ 1.5 ٹن تک وزنی کارگو Leo orbit (زمین کے قریب آربٹ) میں منتقل کر سکتا ہے اور یہ کامیابی 36,000 کلومیٹر آربیٹل رینج میں پہلا قدم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ لانچ ملکی اسپیس کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے جس نے سب سے بھاری خلائی کارگو کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس پے لوڈ میں ایک آربیٹل ٹرانسفر بلاک، ایک سیٹلائٹ، اور ایک ریسرچ پے لوڈ شامل تھا، جن میں سے سبھی کو کامیابی کے ساتھ آربٹ میں رکھا گیا۔

یہ سیٹلائٹ کیریئر 100 سے 150 کلوگرام وزنی سیٹلائٹس کو بہت دور بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حسینی مونس نے سیمرغ سیٹلائٹ کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیمرغ کی 300 کلوگرام کارگو لے جانے کی صلاحیت کو آئندہ ورژن میں 500 کلوگرام تک بڑھا دیا جائے گا۔