ارنا کے مطابق اوپیک کے ثانوی ذرائع کی رپورٹ بتاتی ہے کہ نومبر میں اس تنظیم کے رکن بارہ ملکوں کی تیل کی پیداوار یومیہ دو کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ستاون ہزار بیرل رہی ہے جو اکتوبر کے مقابلے میں یومیہ ایک لاکھ چار ہزار بیرل زیادہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں اوپیک کے رکن ملکوں کی تیل کی یومیہ پیداوار دو کروڑ پینسٹھ لاکھ چون ہزار بیرل تھی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب یومیہ نواسی لاکھ ترسٹھ ہزار بیرل، عراق چالیس لاکھ تینتالیس ہزار بیرل اور ایران تینتس لاکھ تیئيس ہزار بیرل یومیہ پیداوار کے ساتھ اوپیک کے تیل ا کرنے والے تین بڑے ممالک ہیں۔
اوپیک پلس کے رکن ملکوں کی تیل کی پیداوار نومبر میں ایک کروڑچالیس لاکھ آٹھ ہزار بیرل یومیہ رہی جو اکتوبر کے مقابلے میں یومیہ دو لاکھ انیس ہزار بیرل زیادہ ہے۔