تہران (ارنا) ایران کی اسپیس آرگنائزیشن کے چیف نے بتایا کہ "سامان 1" آربیٹل ٹرانسفر بلوک اور " فخر" سیٹیلائٹ کو "سیمرغ" کیریئر کی مدد سے مدار میں بھیجا گیا ہے، اور یہ آپریشن سیٹیلائٹ کو ہائی آلٹی ٹیوڈ میں بھیجنے کے حوالے سے پہلا قدم ہے۔

ایران کے ڈپٹی منسٹر آف کمیونیکیشن اور اسپیس آرگنائزیشن کے چیف حسن سالاریہ نے کہا کہ یہ لانچ ایران کی اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک تاریخی کامیابی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمنان 1 آربیٹل ٹرانسفر بلاک کا پہلا اوربیٹل ٹیسٹ ایران میں کیا گیا۔

سالاریہ نے بتایا کہ ٹرانسفر بلاک سیٹیلائٹس کو ہائی الٹیٹیوڈ پر پہنچانے اور مدار میں رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں لہذا اسپیس ٹیکنالوجی میں یہ بہت اہم ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ فی الحال بلاک سے دوطرفہ رابطہ بحال ہے اور ٹیسٹنگ جاری ہے ۔