اجراء کی تاریخ: 30 نومبر 2024 - 23:54

تہران- ارنا- غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے صہیونی حکومت کی جارحیت اور جرائم کے 421 دن کے خاتمے پر 44382 افراد کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت  کی طرف سے جنگ کے چار سو اکیسویں دن جاری کئے گئے بیان میں  بتایا گيا ہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی میں چار جرائم کا ارتکاب کرکے 19 فلسطینیوں کو شہید اور 72 کو زخمی کر دیا۔

بیان کے ماطبق 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر صہیونی حکومت کے حملوں کے آغاز اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44382 اور زخمیوں کی تعداد 105142 ہو گئی ہے۔