تہران - ارنا - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے جمعے کی رات عالمی برادری، اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے شمالی غزہ کا محاصرہ توڑنے، امدادی ٹیمیں بھیجنے اور فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے شمال غزہ میں بیت لاہیہ کے علاقے میں گھروں پر بمباری کرکے ایک اور جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے دوران تقریباً 70 افراد شہید ہوگئے جن میں متعدد خواتین اور خواتین بھی شامل ہیں۔

حماس نے شمالی میں جاری صیہونی دشمن کے شدید حملوں اور اس علاقے کے مکمل محاصرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس علاقے میں خوراک، پانی اور ادویات پہچنے نہیں دے رہی اور عام لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے۔

حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے  اقدامات عمل میں لائیں، امدادی ٹیموں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے اور فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کا سلسلہ بند کیا جائے۔