ارنا کے خارجہ پالیسی گروپ کے مطابق؛ 2 ایرانی ریموٹ روبوٹک سرجری سسٹم انڈونیشیا کے مکاسر شہر کے وحیدین اسپتال اور میڈان سٹی کے آدم ملک اسپتال میں نصب کیے گئے۔
ان جدید نظاموں کو ایرانی کمپنی سینا روبوٹکس اینڈ میڈیکل انوویٹرز نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
گزشتہ برس اسی کمپنی کے تیار کردہ 2 دیگر ایرانی ریموٹ سرجری سسٹمز کامیابی کے ساتھ انڈونیشیا کے شہروں بنڈونگ اور یوگیاکارتا کے ہسپتالوں میں نصب کیے گئے تھے جو کامیابی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
ایرانی ماہرین کا تیار کردہ اس ریموٹ سرجن روبوٹ کو پہلی بار تہران میں دوسری بین الاقوامی ٹیکنالوجی نمائشINOTEX 2015 میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔