تہران - ارنا - فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں 414 دنوں کے تشدد اور قتل و غارت کے بعد شہداء کی تعداد 44,176 ہو گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے: "گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت کی فوج نے 120 فلسطینیوں کو شہید  اور 205  کو زخمی کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: ان شہداء اور زخمیوں  کے بعد 7 اکتوبر 2023  سے غزہ پٹی پر صیہونی حملوں کے آغاز سے اب تک 44 ہزار 176 فلسطینی شہید 104473 لوگ زخمی ہوئے ہيں۔

غزہ پٹی میں اسرائیلی حکومت کے جرائم بدستور جاری ہیں جب کہ جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور عام لوگوں کو بھوکا رکھنے کے  جرم میں بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اور وزیر جنگ یوو گیلانٹ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔