ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برای قانونی امور کاظم غریب آبادی نے جمعرات 21 نومبر کی رات ایران کے قومی ٹی وی کے نیوز چینل کے خصوصی پروگرام میں کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا یہ حکم بہت اہم، دلیرانہ اور تاریخی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا یہ حکم درحقیقت فلسطینی عوام، استقامتی محاذ اور ان کے حامیوں کے لئے ایک بڑی کامیابی اور صیہونی حکومت نیز اس کے حامیوں کے لئے بڑی شکست ہے، اور اس نقطہ نگاہ سے یہ حکم بہت اہم ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ برای قانونی امور کاظم غریب آبادی نے کہا کہ یہ حکم ثابت کرتا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت بھی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنگی اور بشریت کے خلاف جرائم نیز نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے ۔