ارنا کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بیروت میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے نبیہ بری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جنوبی لبنان کے جولوگ مہارجرت پر مجبور ہوئے ان کی واپسی ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان کے دورہ لبنان کا ایک مقصد یہ بتانا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر حال میں لبنان کے عوام اور حکام کی حمایت کرتا ہے۔
ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا کہ ہم لبنانی عوام کے حامی ہیں اور کچھ بھی درہم برہم کرنا نہیں چاہتے بلکہ مسائل کے حل کی فکر میں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ جو سب کچھ درہم برہم کررہا ہے، وہ نتن یاہو اور اس کے ساتھی ہیں، آپ اپنے دوستوں اور دشمنوں کو پہچانئے۔