تہران – ارنا  اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا نے بتایا ہے کہ غزہ  کے محصور علاقے میں انسانی حالات بہت خراب ہیں اور شمالی غزہ میں ایک مہینے سے کھانے کی کوئی چیز نہیں پہنچی ہے۔

 ارنا کے مطابق انروا نے کہا ہے کہ غزہ میں حالات بہت المناک ہیں اور امدادی سامان کمترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں روزآنہ 37 ٹرک امدادی سامان اس علاقے میں پہنچایا گیا ہے ۔

انروا کا کہنا ہے کہ بائیس لاکھ کی آبادی کے اس علاقے کے لئے یہ سامان بہت ناکافی ہے۔

اقوام متحدہ کے اس امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کے باشندوں کو سوکھی روٹی اور پانی کے لئے التماس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن اسرائیلی حکومت اس علاقے میں اقوام متحدہ کو امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔  

انروا کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں گزشتہ ایک مہینے سے کھانے کی کوئی بھی چیز نہیں پہنچائی جاسکی ہے اور اسرائیلی حکومت نے اس علاقے میں امدادی سامان پہنچانے کے لئے اقوام متحدہ کی سبھی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔