شتاب ایران کے ذریعے، ایرانی ریال روس کے ATMs سے روسی کرنسی "روبلز" کی شکل میں حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
روسی یا وہ لوگ جن کے پاس روسی بینک کے ATM کارڈ ہیں وہ اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ایران میں اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
دونوں ممالک کے بینکنگ معاہدوں کے مطابق تیسرے مرحلے میں ایران کے شتاب کارڈز کو روس میں عام اشیاء کی خرید و فروخت کے لیے استعمال کیا جا سکے گا تاکہ اس ملک کا سفر کرنے والے ایرانی روس کی مارکیٹوں سے ایرانی بینک کارڈ کے ذریعے خریداری کر سکیں۔