تہران -IRNA- صیہونی میڈیا نے اتوار کی شب اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو ڈرون حملوں کے خوف سے اپنے دفتر کے تہہ خانے میں ایک محفوظ کمرے میں کام کر رہے ہیں۔

صہیونی میڈیا نے بتایا کہ قیساریہ میں نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد سیکورٹی سروسز نے نیتن یاہو کو مشورہ دیا کہ وہ مستقل ایک جگہ پر نہ رہیں۔

19 اکتوبر کو صیہونی میڈیا نے نتن یاہو کی رہائش گاہ کو حزب اللہ کے ڈرون سے نشانہ بنانے کی خبر دی تھی اور کہا تھا کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے گھر کے قریب متعدد ایمبولینسیں اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

دوسری جانب صیہونی چینل 11 نے بتایا کہ لبنان سے بھیجے گئے حزب اللہ کے ڈرون نے 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو براہ راست نشانہ بنایا اور اس کے دھماکے سے اٹھنے والا دھواں دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔