تہران - ارنا - پیرس میں ہیلتھ ورکرز نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت اور شمالی غزہ کے اسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔

پیرس میں ہیلتھ ورکرز کے مظاہرے کے دوران، شمالی غزہ کے اسپتالوں میں صحت کے شعبے کے کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے، بشمول کمال عدوان اسپتال، جو ایک ماہ سے زائد عرصے سے صہیونی فوج کے شدید محاصرے اور مسلسل حملوں کی زد میں ہے، مظاہرین نے زمین پر لیٹ کر فلسطینیوں کی نسل کشی کے منظر کو دہرایا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی میں 4 جرم کیے جس کے نتیجے میں 44 افراد شہید اور 81 زخمی ہوگئے۔

ان شہداء سمیت غزہ میں 7 اکتوبر 2023،  الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز  سے شہداء کی تعداد 43 ہزار 552 اور زخمیوں کی تعداد 102 ہزار 765 تک پہنچ گئی ہے۔