اسماعیل بقائی نے 9 نومبر کو سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر علامہ اقبال کا یہ شعر پوسٹ کیا ہے کہ ، زندگی در صدف خویش گہر ساختن است/در دل شعلہ فرو رفتن و نگداختن است۔
انہوں نے لکھا کہ آج ہم پاکستان کے قومی اور ایران سے محبت کرنے والے فارسی گو شاعر نیز عالم اسلام کے عظیم مفکر علامہ اقبال لاہوری کا یوم پیدائش ایسے حالات میں منا رہے ہیں جب عالم اسلام کو ان کے اصلاحی نظریات کے اطلاق کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس موقع پر ایران اور پاکستان کی دو عظیم قوموں اور فارسی ادب سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔