ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے بتایا کہ انہوں نے وسطی غزہ پٹی کے آسمان پر جاسوسی کے لیے اڑنے والے صیہونی EVO Max ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کی فوجی شاخ شہید عمر القاسم فورسز کے ترجمان نے تاکید کی کہ قابض صیہونی فوج کے مقدر میں ہماری قوم کی استقامت اور مزاحمت کے ہاتھوں شکست کھانا لکھا ہے۔
ابو خالد نے مزید بتایا کہ ہم نے رفح اور اس کے مشرق میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو شارٹ رینج راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔