تہران (IRNA) صیہونی افواج کے ساتھ براہ راست لڑائی میں شہید ہونے والے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سربراہ یحییٰ سنوار کے پوسٹ مارٹم سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہادت سے پہلے انہوں نے تین دن اور راتیں بغیر کچھ کھائےگزاری تھیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما  کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے رہنما کے پوسٹ مارٹم کے بعد اسرائیلی ڈاکٹر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یحییٰ سنور نے اپنی شہادت سے قبل 72 گھنٹے سے کچھ نہیں کھایا تھا۔

یحییٰ سنوار نے اس سال اگست میں اسما‏عیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کی قیادت سنبھالی تھی۔

17اکتوبر کی شام کو صیہونی حکومت نے ایک سرکاری بیان میں دعویٰ کیا کہ یحییٰ سنوار غزہ کے ایک علاقے پر بمباری  کے دوران  شہید ہو گئے ہیں۔

حماس کی جانب سے یحییٰ سنوار کی شہادت کا باضابطہ اعلان 18 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔