بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ ہماری معلومات کے مطابق صیہونی شپنگ کمپنیوں میں سے بعض نے اپنے حصص یا اثاثے دوسری شپنگ کمپنیوں کو فروخت کر دیے ہیں یا انہیں دوسرے ناموں سے رجسٹر کر لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ان جہازوں یا کمپنیوں کے خلاف یمنی مسلح افواج کے تعزیری اقدامات سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا کہ ان بحری جہازوں کی ملکیت کی منتقلی یا جھنڈے کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کی مسلح افواج کی جانب سے اسرائیلی یا اسرائیل جانے والے تمام بحری جہازوں کے خلاف حملے بدستوری جاری رہیں گے۔