ارنا کے مطابق 2022 میں شیراز میں روضہ شاہ چراغ پر دوسرے دہشت گردانہ حملے کے بعد صوبہ فارس کی عدلیہ اور محکمہ انٹیلیجنس نے اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کا پتہ لگانے اور ان کی گرفتاری کا آپریشن شروع کیا جس میں داعش سے وابستہ بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
صوبہ فارس کی عدلیہ کے سربراہ نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار ہونے والے گیارہ افراد پر شیراز کی انقلابی عدالت میں مقدمہ چلانے کا چالان صادر کردیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ ایران میں داعش کے بنیادی عوامل تھے جنہیں گزشتہ سال گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دیا گیا تھا۔