تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے بدھ کی رات کو جاری ہونے والے اپنے پیغام میں شیخ نعیم قاسم کے شاندار علمی اور مجاہدانہ کارنامے کے پیش نظر انہیں سید حسن نصراللہ رحمۃ اللہ علیہ کا برحق جانشین قرار دیا اور کہا کہ شیخ نعیم قاسم کے انتخاب سے لبنان کے اسلامی استقامت کی رگوں میں صیہونی دہشت گرد حکومت کے مقابلے میں نیا خون دوڑے گا۔

سید عباس عراقچی نے زور دیکر کہا کہ میرا ایمان اور یقین ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے بہت جلد، استقامتی محاذ کی کامیابی کا مشاہدہ کیا جائے گا اور دوست اور دشمن لبنان کے عزیز جوانوں کے ہاتھوں اس شرپسند محور کی شکست کا اعتراف کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ استقامت زندہ ہے اور زندہ رہے گی اور استقامتی محاذ کے رہبروں کا پاک خون، آج اور مستقبل کی نسلوں کے لیے نمونہ عمل ثابت ہوگا۔