تہران- ارنا- حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے خلاف اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدھ کے رو متعدد اسرائیلی اڈوں اور ٹھکانوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔

صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی صہیونی بستی "نہاریا" میں واقع صنعتی علاقے میں ایک جنگی ڈرون طیارے کے پرزوں کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔

بعض دیگر ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد سرحدی علاقوں میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔

صہیونی فوج کے اعلامیے کے مطابق کہ فائر فائٹنگ ٹیمیں "الزیب" علاقے میں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جو نہاریہ کے شمال میں واقع ہے، جس میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد آگ لگ گئی ہے۔