تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان برکس سربراہی اجلاس کے سلسلے میں منگل کی رات روس کے شہر کازان پہنچ گئے۔

صدر پزشکیان کے ہمراہ وفد میں ایران کے وزیر فائنانس، وزیر پیٹرولیم، چیف آف پالیٹیکل اسٹاف اور نائب سربراہ برائے سیاسی امور شامل ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی بحرین اور کویت کا دورہ مکمل کرکے، کازان پہنچنے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز برکس سربراہی اجلاس کا کازان شہر میں افتتاح ہوگا جہاں صدر مملکت بھی، دیگر رکن ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم سے خطاب کریں گے۔