المیادین نیٹ ورک کے مطابق، آج صبح (جمعرات کو) کریات شمعونہ کے باقی ماندہ صیہونیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مکمل طور پر انخلاء کی تیاری کریں۔
کریات شمعونہ کے صیہونیوں سے کہا گيا ہے کہ وہ قصبہ خالی کر کے طبریاس چلے جائیں۔
ارنا کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے آج (جمعرات) اپنے پہلے بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے شمالی قصبے کریات شمعونہ کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے اس قصبے کی طرف کم از کم 10 راکٹ داغے گئے ہیں جن میں سے کم از کم نصف کریات شمعونہ اور اس کے آس پاس علاقوں پر گرے ہیں۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملوں کی وجہ سے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔