اسلام آباد (ارنا) شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کا 23 واں اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران کے وفد اور رکن ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں شروع ہوگیا ہے .

اجلاس کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب سے ہوا۔

سید محمد اتابک، وزیر صنعت، تجارت اور کان کنی ایرانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

ایرانی وفد کے اسمبلی ہال پہنچنے پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکا استقبال کیا۔