تہران – ارنا – صدرڈاکٹر پزشکیان نے ایران اور آذربائیجان کے درمیان ہر ایسے پروجکٹ اور اقدام کا خیر مقدم کیا ہے جو ان کے باہمی روابط میں توسیع کے اسباب فراہم کرسکے۔

تہران – ارنا – صدرڈاکٹر پزشکیان نے ایران اور آذربائیجان کے درمیان ہر ایسے پروجکٹ اور اقدام کا خیر مقدم کیا ہے جو ان کے باہمی روابط میں توسیع کے اسباب فراہم کرسکے۔

ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج پیر 14 اکتوبر کو آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم شاہین مصطفی سے ملاقات میں کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں اور ہم باہمی روابط میں توسیع کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ ہے کہ کسی بھی ملک کے قومی اقتدار اعلی کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے ۔

صدر ایران نے اسی کے ساتھ کہا کہ علاقے میں اغیارکی آمد کا راستہ کھلنا علاقائی ملکوں کی بھلائی میں نہیں ہے۔  

انھوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہيں کہ باہمی تعاون سے  سیکورٹی بھی قائم کرسکتے ہیں اور اپنے مسائل بھی حل کرسکتے ہیں، یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل پالیسی ہے اور ہم نے اس پر ہمیشہ زور دیا ہے۔   

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم ایسے سبھی پروجکٹوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو اسلامی ملکوں کے باہمی روابط میں پہلے سے زیادہ فروغ کے اسباب فراہم کریں۔

انھوں نے کہا کہ ملکوں کے درمیان سلامتی کی تقویت اورامن وسکون کے لئے سرحدی دیواریں کھینچنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

صدر ایران نے کہا کہ اسلامی ملکوں کی منڈیوں کے دروازے ایک دوسرے کے لئے کھلے رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے تجار ایک دوسرے کے ساتھ آسانی سے کام کرسکیں۔

اس ملاقات میں آذربائيجان کے نائب وزیر اعظم شاہین مصطفی نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی طرف سے اعلان کرتے ہیں کہ  ایران کے ساتھ اقتصاد، تجارت، توانائی، ثقافت اور ٹرانزٹ سبھی شعبوں میں روابط میں توسیع چاہتے ہیں ۔